حیدرآباد۔7اگسٹ (اعتماد نیوز)اڑیسہ میں مسلسل طوفانی بارش سے ریاست میں
تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔جبکہ ریاست کی تمام ندیاں پانی میں غرق
ہونے پر فصلیں اور کئی مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔ جسکے سبب تاحال طوفانی
بارشوں سے 34افراد ہلاک ‘ اور ریاست کے 1,553 مواضعات میں 9.50لاکھ عوام
کے امداد کے انتظار میں ہے۔ اڑیسہ کے مہاندی میں آبی سطح اپنے انتہا کو
پہونچنے پر نشیبی علاقوں میں عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہوکر ہلاکت کے
قریب ہوتے جا رہے ہیں۔ جبکہ اسی ریاست کے ہیرا کڈ ڈیم میں بھی پانی کی سطح
انتہا پر ہے۔ اس ڈیم کے تمام گیٹ کو کھول کر پانی کو نکالا جا رہا ہے۔